Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا۔
ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی چپ نہ رہیں اور ناموس رسالت کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو ٹوئٹر پر پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹوئٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنےدیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دیتے ہوئے کہا میں نے یہ ٹوئٹس عشق رسول میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔

About Admin

Check Also

ماہرہ کی ثانیہ کے ہونیوالے بچے کے لیے نیک تمنائیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کے ہونے والے بچے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: