Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلیں ملنے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلیں ملنے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلیں ملنے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب کی بوتلیں ملنے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ نے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے ۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ اور ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں شرجیل میمن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: