Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / حکومت کے تحت ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز

حکومت کے تحت ملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کے تحت ملک بھر میں آج ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جارہی ہے۔
شجرکاری مہم کا عنوان “پلانٹ فار پاکستان ” رکھا گیا ہے جس کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں بیک وقت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شجر کاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری و تجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پر درختوں کو اُگانا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کا 5 سال میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔
دوسری جانب ماحولیاتی آلودگی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے لوئر دیر میں محکمہ جنگلات، فوج، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے شجرکاری مہم کا آغاز لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ ، ترئی ، میدان اور جندول سےکیا۔
کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ارشاد خان نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، پولیس بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرم دکھائی دی۔
ڈی پی او عارف شہباز نے لوگوں میں پودے تقسیم کیے جب کہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا بھی اس مہم کی کامیابی کےلیے پُرعزم ہیں۔
شجرکاری مہم کے تحت پہلے فیز میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ مرحلہ وار یہ تعداد بڑھائی جائے گی۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: