Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع

اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک صدارتی امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوار پر اتفاق کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنے نامزد کردہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشترکہ صدارتی امیدوار کے معاملے کی تقسیم ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان آج شام اہم مشاورت ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان ہیں۔

اپوزیشن کی تقسیم سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: