Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / عرفان خان کے کینسر کا سن کر دھچکا لگا ان کیلئے دعاگوہوں، دپیکا پڈوکون

عرفان خان کے کینسر کا سن کر دھچکا لگا ان کیلئے دعاگوہوں، دپیکا پڈوکون

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار عرفان خان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عرفان خان کے کینسر کی خبرسن کردھچکا لگا تھا۔
حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ نیوانڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کے کینسر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان ایک عام انسان سے بڑھ کرہیں، میں ان سے بے حد محبت کرتی ہوں، یہ سب کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن عرفان خان کے کینسر کی خبر سن کر میں گنگ رہ گئی تھی۔
دپیکا نے کہا میں اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں کہہ رہی ہوں کہ زندگی اتنی بھی آسان نہیں، کسی کے ساتھ کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے ساتھی اداکار جلدی ٹھیک ہوجائیں۔

About Admin

Check Also

سنی لیون کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش جھوٹی نکلی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو مشہور زمانہ ہالی ووڈ ٹی وی سیریز ’گیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: