Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ بنگلہ دیش روانہ

ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ بنگلہ دیش روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا،
ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔ ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیرہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمٰن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، محمدعدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسیٰ خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینرروبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا جبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔

About Admin

Check Also

پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

کراچی: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: