Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو

نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے،
نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کے لئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کے ساتھ کرتے تھے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ عوام اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کی بے روزگاری کا عمل شروع کیا گیا تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: