Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: