Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں، آرمی چیف

خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لیئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کے لئے پرخلوص اقدامات اٹھا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خطے میں تنازعات کی روک تھام میں پاکستانی کوششوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: