Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / یلو کیب فراڈ کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو 22 سال بعد بری

یلو کیب فراڈ کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو 22 سال بعد بری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے یلو کیب فراڈ کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو کو 22 سال بعد بری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں آنے والی یلو کیب فراڈ اسکینڈل کی سماعت ہوئی اور عدالت نے کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو کو 22 سال بعد بری کردیا۔

کیس کے ملزم عبدالمجید سومرو کو وہیل چیئر پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی آنکھوں سے فیصلہ سننے کےبعد خوشی سے آنسو نکل پڑے۔

عبدالمجید سومرو کا کہنا ہے کہ ‘میں بے قصور تھا اور آج عدالت سے بری بھی ہوگیا، جو لوگ ملوث تھے وہ بری ہوئے اور مجھے سزا دی گئی’۔

عبدالمجید سومرو پر 1996 میں یلو کیب اسکیم میں فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ بینکنگ کورٹ نے انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی جس کے خلاف عبدالمجید سومرو نے 2009 میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: