Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ہدف 23ء حاصل کرکے اپنے ‘خطے کے تمام ممالک کیلئے نئی راہ متعین کریں گے‘ترک صدر

ہدف 23ء حاصل کرکے اپنے ‘خطے کے تمام ممالک کیلئے نئی راہ متعین کریں گے‘ترک صدر

استنبول(فارن ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے نئی راہ متعین کرے گا۔جمعرات کو یومِ ’’ظفر ‘‘کے موقع پرترک مسلح افواج کے نا م مبارکباد کے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے 2023ء￿ کا ہدف حاصل کرتے ہوئے نئی راہ متعین کرے گا۔ہمیں یقین ہے کہ ہم نئی فتوحات اور نئی کامیابیوں کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ترکی پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ ہم اپنی اس جدو جہد میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے تمام ہی ادوار کی طرح آج بھی ہم سے امیدیں وابستہ کرنے والے تمام مظلوم اقوام اور انسانوں کے لیے ہم اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور ترکی پر یقین رکھنے والوں کیساتھ ہم اپنی اس جدو جہد میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہمسلح افواج کی فتوحات ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔گزشتہ روز یومِ’’ ظفر ‘‘کے موقع پر ترک مسلح افواج کے نام جاری کردہ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 30 اگست 1922ء￿ کو حاصل کردہ فتح دراصل مظلوم اقوام کی آزادی پر یقین کو مظبوط بنانے ہی کا دوسرا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ 19 مئی 1919ء￿ کو سامسن میں شروع کردہ جنگ آزادی 30 اگست کو دوملو پنار کی فتح پر منتج ہوئی۔ہماری قوم نے تاریخ میں اپنی بہادری کے کارنامے سر انجام دیتے ہوئے آزادی حاصل کی ہے اور 15 جولائی 2016ء￿ کو بھی انہوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغاوت کو ناکام بنایا ہے

About Admin

Check Also

پریڈ حملہ: ایران کا امریکہ اور اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

تہران / واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ حسین سلامی نے امریکا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: