Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ

گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ

لالہ موسیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک کی قیادت میں داتا دربار سے نکلنے والا لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ گیا ہے۔
مطابق توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی قیادت میں لاہور سے نکلنے لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ چکا ہے، قافلہ اسلام آباد پہنچ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دھرنا دے گا۔ گزشتہ روز دینی جماعتوں کی جانب سے نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کررہے ہیں۔
لانگ مارچ میں انجمن تاجران اوردینی جماعتوں کے سینکڑوں افراد شریک ہیں، جگہ جگہ قافلے کا استقبال کیا جارہا ہے ،شرکاء ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بددر کرکے ان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرے۔
مقررین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملعون افراد دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں، یہ مقابلے کروانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔
دوسری جانب ریلی کو روکنے کے لئے سرائے عالمگیر میں جہلم پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہالینڈ کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے متنازع رہنما گیرٹ ولڈرز نے پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا قبیح اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: