Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کم جونگ ان کیساتھ ذاتی تعلقات خوشگوار ہیں‘امریکی صدر

کم جونگ ان کیساتھ ذاتی تعلقات خوشگوار ہیں‘امریکی صدر

راشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کیساتھ اپنے ذاتی تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کیساتھ جنگی مشقیں کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں رہا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ بات قابل یقین ہے کہ شمالی کوریا چین کی جانب سے زبردست دباؤ میں تھا تاہم بیجنگ پیانگ یانگ کو فیول فریٹلائیزرز اور کموڈیٹیز سمیت قابل غور امداد بھی فراہم کرتا رہا ہے جو کہ چین کا معاؤن اقدام نہیں انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان کیساتھ انکے تعلقات بہت ہی خوشگوار اور پرجوش اور اس وقت کوئی جواز نہیں ملتا کہ شمالی کوریا کیساتھ جنگی مشقوں پر غیر ضروی اخراجات کئے جائیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو یقناً ایسی مشقوں کا دوبارہ آغاز کیا جاسکتا ہے

About Admin

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی شیرخوار بیٹی کے ہمراہ اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: