Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کاکس بازار کا مہاجر کیمپ ظلم و ستم کی جیتی تصویر ہے‘اقوام متحدہ

کاکس بازار کا مہاجر کیمپ ظلم و ستم کی جیتی تصویر ہے‘اقوام متحدہ

نیویارک(فارن ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے کہا ہے کہ میانمر کی صورت حال رخائن مسلمانوں کی واپسی کے لیے غیر موزوں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میانمار کی صورتحال رخائن مسلمانوں کی واپسی کیلئے غیر موزوں ہے۔انہوں نے سلامتی کونسل میں میانمر کے حوالے سے ایک کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مہینے بنگلہ دیش میں کاکس بازار کے مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا جن کی حالت زار ناقابل بیان ہے اور افسوس میانمر حکومت اس سلسلے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر مسلمانوں کو انسانی امداد کی فراہمی بھی روک رکھی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت میانمار کو مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و ستم کی شفاف اور منصفانہ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: