Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم قوم کی حمایت سے ان چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور مشیروں کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم اور وزراء کو سیکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں، کراچی آپریشن اور خوشحال بلوچستان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چینلجز کا سامنا ہے لیکن قوم کی حمایت سے ان چینلجز پر کامیابی سے قابو پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوج کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی، پاکستان کی منزل آگے بڑھنا ہے اور ان شاء اللہ ہم مثبت سوچ اور دوسری اقوام سے اچھے مراسم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، فواد چوہدری
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘آج جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے’۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چینلجز سے نبردآزما ہوں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: