Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے صدر دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار راول پنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی وہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی تھی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: