Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا

عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی نرخ گرنے سے پاکستان میں بھی سونا 1000روپے تولہ سستا ہو گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے 1204 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 57300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 49125 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 685 روپے87 پیسے پرمستحکم رہی۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: