Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت مل گئی

ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 11 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔دوسرے ملکوں میں مقیم ان حلقوں کے ووٹرز یکم سے 15 ستمبر تک الیکشن کمیشن کے ویب سائیٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت خارجہ کو بھی بتادیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے وہاں مقیم پاکستانی ووٹرز کو آگاہی فراہم کریں۔رواں ماہ کے آغاز میں الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے متعلق طریقہ کار کے لیے ٹاسک فورس کی آئی ووٹنگ رپورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کیے جائیں گے، آئی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹ ضمنی الیکشن کے نتائج پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کئی تجربات کے بعد آئی ووٹنگ کے قابل استعمال ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا اور آئی ووٹنگ کے قابل استعمال نہ ہونے پر اس کو مزید بہتر کیا جائے گا۔پائلٹ پراجیکٹ ابتدائی طور پر پورے حلقہ کے بجائے محدود علاقوں میں شروع کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ ٹاسک فورس سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی۔
ٹاسک فورس نادرا اور الیکشن کمیشن کے شعبہ قانون، آئی ٹی ونگ حکام پر مشتمل ہے۔خیال رہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: