Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی بے اعتنائی کا دکھ ستانے لگا

ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی بے اعتنائی کا دکھ ستانے لگا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسپنر ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی بے اعتنائی کا دکھ ستانے لگا۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سمیت کئی ملکوں کے اسپنرز کی کوچنگ کرتے ہوئے کارکردگی میں نکھار لانے والے ثقلین مشتاق کو اپنے ہی ملک پاکستان میں کسی ذمہ داری کے قابل نہیں سمجھا گیا،حال ہی میں ایک ویب سائٹ کو انٹرویومیں سابق ٹیسٹ کرکٹر شکوہ زبان پر لے آئے۔
سابق اسپنر نے کہاکہ میں جس ملک کیلیے خون پسینہ اور آنسو بہاتا رہا، اسی میں ہی مجھے ایک بے کار چیز سمجھ لیا گیا۔ وقار یونس کی رخصتی کے بعد میں ہیڈ کوچ بننے کا امیدوار تھا،بتایا گیا کہ آپ کی تو درخواست ہی نہیں ملی، انگلینڈ میں اپنی اکیڈمی کے ہوتے ہوئے میرے لیے دیگر ذمہ داریاں سنبھالنا آسان نہیں تھا، پی ایس ایل میں کوچنگ کا خواہشمند تھا وہاں بھی کسی نے کام لینا گوارا نہیں کیا، اب پشاور زلمی کا شکرگزار ہوں جس نے کنسلٹنٹ بنایا۔
ثقلین مشتاق نے بتایا کہ انگلش ٹیم سے وابستگی سے قبل سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلیے کام کیا لیکن پھر کسی پیش رفت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے 20روزہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی کمان سنبھالنے کا کہا کہ مگرپھر اس ضمن میں کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
سابق اسپنر نے کہا کہ موجودہ دور میں انگلینڈ کے عادل رشید اور معین علی اچھے اسپنرز ہیں لیکن انھیں زیادہ کرکٹ کھلائے جانے کی ضرورت ہے، افغان راشد خان کی صلاحیتوں کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا، کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے معیارکے ساتھ مسلسل اور بھرپور کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: