Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ایشیا کرکٹ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیا کرکٹ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹیں چند گھنٹوں میں فروخت

ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے کی ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔

ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کے لیے ایک ہفتے قبل بھی محدود ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی تھیں جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئی تھیں۔

شائقین کے شدید دباؤ کی وجہ انتظامیہ نے مزید ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے لیکن وہ بھی کچھ ہی دیر میں بک ہو گئے۔

پندرہ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: