Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اورنج لائن کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سپریم کورٹ طلب

اورنج لائن کیس؛ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اورنج لائن کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اورنج لائن منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اورنج لائن پر غیر معیاری کام ہوا اور منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا، پروجیکٹ سے متعلق عدالت کی تشکیل کردہ کمیٹی سے بھی تعاون نہیں کیا گیا، بتایا جائے کہ تاخیر کی کیا وجوہات ہیں اور پہلی ٹرین کب چلے گی؟۔
پروجیکٹ کے سربراہ سبطین علی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ کام مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین اگلے سال 30 جولائی کو چلے گی، منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا، تاہم 22 ماہ تک کام بند رہا، پیکج ون اور ٹو کا سول ورک 30 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا، پیکج 4 پر کام 15 نومبر کو مکمل ہوگا، منصوبے کے لیے اضافی 9 ارب روپے درکار ہیں، کام مکمل ہونے میں مزید 11 ماہ لگیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا گیارہ ماہ میں بھی منصوبہ مکمل ہو گا، شاید اورنج لائن کی راہ میں رکاوٹیں عدالت نے ہی دور کرنی ہوں گی، کوشش کریں گے منصوبہ 30 جولائی سے پہلے شروع کروائیں، تمام متعلقہ حکام ایک ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کیوں نہیں کرتے، دو گھنٹے میں مسئلہ حل کریں ورنہ وزیراعلیٰ خود آئیں، وزیر خزانہ اسد عمر کو بھی بلائیں گے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میٹرو اتھارٹی کا سربراہ کون ہے؟۔ سبطین علی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میٹرو اتھارٹی کے سربراہ ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج شام چار بجے طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کہیں اپنے جہاز پر آجائیں۔

About Admin

Check Also

انتخابی دھاندلی: (ن) لیگ نے پارلیمانی کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی غرض سے پارلیمانی کمیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: