Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ نے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کسٹمزاپریزمنٹ ویسٹ نے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ اے آئی بی نے ٹرانس شپمنٹ کنسائمنٹ کے ذریعے ربڑسول کی آڑمیں کی جانے والی چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ میسرزآئی آرآئی ایس انٹرپرائززکی جانب سے تھائی لینڈسے چھالیہ کا ایک کنسائمنٹ درآمد کیا گیا ہے جس کو مس ڈیکلریشن کے ذریعے ملتان ڈرائی پورٹ سے کلیئر کیا جائے گا۔
کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ نے ایڈیشنل کلکٹرسعید وٹو کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانس شپمنٹ کنسائمنٹ کی نگرانی سخت کریں جس پر ایڈیشنل کلکٹرکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرفلک شیرکی سربراہی میں پرنسپل اپریزر عبد القیوم، اپریزنگ آفیسرعبدالغنی سومرواورمحمداحمدپر مشتمل تشکیل شدہ ٹیم نے مذکورہ کنسائمنٹ کی نگرانی سخت کی جسے بھانپتے ہوئے درآمدکنندہ نے مذکورہ کنسائمنٹ کی گڈزڈیکلریشن محکمہ کسٹمز میں داخل کرانے سے گریز کیا گیا جس کے بعد اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ اے آئی بی میں تعینات پرنسپل اپریزر عبدالقیوم،اپریزنگ آفیسر عبدالغنی سومرو اور محمد احمدنے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پرمیسرزآئی آرآئی ایس انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکیے جانے والے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توموصول ہونے والی اطلاع درست ثابت ہوئی اورمذکورہ کنسائمنٹ سے 25590 کلوگرام چھالیہ برآمد ہوئی جبکہ درآمدی دستاویزات میں ربڑسول ظاہرکیے گئے تھے جس پر محکمہ کسٹمزنے درآمدکنندہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرمیں کہاگیاہے کہ درآمدکنندہ کی جانب سے کنسائمنٹ پر 38لاکھ 29ہزار667روپے کے ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کعنے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ کنسائمنٹ کی مالیت 83لاکھ 65ہزارروپے ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے اس امرکابھی انکشاف ہواہے کہ درآمدکنندہ کے پاس نہ توچھالیہ کی درآمدکاکوئی پرمٹ ہے اورنہ ہی پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے کسی قسم کاکوئی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جس سے کنسائمنٹ کی کلیئرنس عمل میں آتی۔

About Admin

Check Also

گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: