Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / 50لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے مرکزی سطح پر ٹاسک فورس بنائیں گے‘محمود الرشید

50لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کیلئے مرکزی سطح پر ٹاسک فورس بنائیں گے‘محمود الرشید

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ محمود الرشید 50لاکھ گھروں کے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔گزشتہ روز عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 50لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کے لیے اخوت یا کسی تعمیراتی کمپنی کیساتھ کام ہوسکتا ہے‘مختلف تجاویز پر کام کررہے ہیں۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کوئی سینیئر جونئیر نہیں،سب مل کر کام کریں گے‘مرکز کی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنے گی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں شامل نئی کابینہ میں علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان سونپ دیا گیا۔جبکہ علیم خان پنجاب کے سینیروزیر بھی ہوں گے‘راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکا وزیربنا دیا گیا۔مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قملدان دیدیا گیا ہے۔اسی طرح سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب،فیاض الحسن چوہان کوپنجاب کا وزیر اطلاعات اورکلچر، جبکہ محمد سبطین، سردارآصف نکئی اورحافظ عماریاسر کو بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنماء￿ میاں محمود الرشید کوہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینیرنگ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔یاسرہمایوں سرفرازکوہائر ایجوکیشن اورٹورزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب،، میاں اسلم اقبال کوپنجاب کا انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کا وزیربنا دیا گیا۔ اسی طرح ملک نعمان لنگڑیال اورحسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ راجہ راشد حفیظ کو ریونیو کی وزارت اورملک محمد انور، چودھری ظہیر الدین اورہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،،،عبدالعلیم خان،، یاسمین راشد،، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: