Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پیپلزپارٹی کے رویے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، نوازشریف

پیپلزپارٹی کے رویے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، نوازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزکی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طورپراسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نوازشریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔
عدالت سے واپسی پرنوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: