Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سےگفتگو پر امریکی بیان حقیقت سےمختلف ہے، وزیرخارجہ

وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سےگفتگو پر امریکی بیان حقیقت سےمختلف ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ایوان کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں دلچسپی ہے، خارجہ پالیسی مرتب کرنے میں پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کروں گا، ہمیں پارٹی سے بالاتر ہو کر خارجہ پالیسی کو دیکھنا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فون پر جو رابطہ ہوا وہ اچھی اور تعمیری گفتگو تھی، اخبارات میں بھی تذکرہ ہوا تاہم پریس ریلیز میں جو بتایا گیا وہ حقیقت کے برعکس ہے، غلطیاں ہو جاتی ہیں پریس ریلیز میں غلطی ہو گئی ہوگی۔ پارلیمنٹ کی آواز امریکا تک پہنچائیں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: