Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نیب ریفرنسز: نواز شریف کے وکیل اور واجد ضیا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

نیب ریفرنسز: نواز شریف کے وکیل اور واجد ضیا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران ان کے وکیل خواجہ حارث اور نیب کے گواہ واجد کے ضیا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔۔

سابق وزیراعظم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا جس کے بعد وہ کمرہ عدالت میں آج کی کارروائی دیکھتے رہے۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے سماعت کے دوران کہا کہ واجد ضیا بار بار بیان بدل رہے ہیں، انہیں کہیں کہ ایک بار سوچ کر جواب دیں جس پر فاضل جج نے کہا کہ پہلے سوال آنے دیں پھر جواب دیں۔

واجد ضیا نے کہا کہ حمد بن جاسم کو خط میں تصدیق اور انویسٹی گیشن میں فرق کی وضاحت نہیں کی جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اب میرا اگلا سوال آیا تو آپ مان گئے، یہ ہمیں بے وقوف بنا رہے ہیں، ان کے بیانات میں تضاد آرہا ہے۔

اس پر واضد ضیا نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حمد بن جاسم سے منسوب خط کی تاریخ غلط درج ہے، یہ ایماندارانہ غلطی ہے جو ہوجاتی ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ آپ کی بددیانتی کی وجہ سے یہ سوالات ہو رہے ہیں۔

خواجہ حارث کی جانب سے بددیانت کہنے پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا یہ غلط بات ہے، گواہ کو بددیانت نا کہیں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ اور جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کی اور جرح کا عمل آج بھی جاری رہے گا۔

عدالت نے واجد ضیا کو آج بھی پیش ہونے کی ہدایت کی تھی جب کہ عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل کے حکام نواز شریف کو بھی عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی احتساب عدالت کو دونوں ریفرنسز نمٹانے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: