Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / منی لانڈرنگ کیس؛ انورمجید اوراے جی مجید کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

منی لانڈرنگ کیس؛ انورمجید اوراے جی مجید کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انورمجید اوران کے بیٹے عبدالغنی مجید کو4 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ہے۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان انورمجید اورعبادالغنی مجید کوپیش کیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبروموقف اختیارکیا کہ ملزمان سے تفتیش ہوچکی ہے اس لئے اب ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں، ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوادیا جائے۔
ملزمان کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ان کے موکلین کی حالت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں جیل کے بجائے اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 4 ستمبرتک عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی درخواست پرجیل حکام کو ان کا طبی معائنہ کرانے کے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت سے قبل انورمجید نے میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگوکے دوران کہا کہ ان کی ایک شوگرمل پر چھاپہ پڑا، وہاں سے ملنے والا تمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، آصف زرداری سے صرف ایک منٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کو تسلی دی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: