Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی، انضمام الحق

عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی، انضمام الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کہ ان کے دور حکومت میں کھیل میں بہتری اورملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔
گوجرانوالہ میں شعیب اختر کے ہمراہ لاہور قلندرز کی پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صرف اسے نکھارنے کی ضرورت ہے، پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان میں ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: