Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا کردیا گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جب کہ پاکستان میں فی تولہ مہنگا کردیا گیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1205 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے برعکس بلین مارکیٹ انتظامیہ نے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کا نمایاں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر56300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 48268 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17.29 روپے کے اضافے سے677.29 روپے ہوگئی۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: