Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سونے کی تولہ قیمت 2000 ہزار روپے بڑھ کر 58 ہزار 300 روپے تولہ ہوگئی۔
صدر سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن ہارون چاند کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی سطح پر بھی نظر آرہا ہے، اس کے علاوہ ملک میں کرنسی نوٹ بدلنے کی افواہوں پر سونے کی خریداری بڑھی ہے جو قیمتوں میں اضافےکی بڑی وجہ ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافے سے 10 گرام سونےکی قیمت 1715 روپے اضافے سے 49 ہزار 983 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1212 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 800 روپے تولہ ہوگئی۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: