Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بلاول بھی صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے

بلاول بھی صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے۔
گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی الیکشن کے لیے اعتزاز احسن کو دستبردار کرنے اوراپوزیشن کا مشترکہ امیدوار لانے کی درخواست کی تھی جس پر سابق صدر نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ صدارتی امیدوار کیلئے میرے 3 نام ہیں، پہلا نام اعتزاز احسن، دوسرا اعتزاز احسن اور تیسرا بھی اعتزاز احسن ہے۔

مشترکہ صدارتی امیدوار کے انتخاب کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔

واضح رہےکہ گرینڈ اپوزیشن الائنس نے صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید اعتراض کیا اور امیدوار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا لیکن آصف زرداری نے امیدوار کی تبدیلی سے انکار کردیا۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ملک میں آئندہ صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن 4 ستمبر کو ہوں گے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: