Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا: وزیرخزانہ

اگر آئی ایم ایف کے پاس گئے تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا: وزیرخزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےکہ اگر پاکستان آئی ایم ایف کے پاس گیا تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا۔

سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان نے ابھی آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ نہیں کیا، اگر ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے بھی تو یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوگا، پاکستان پہلے بھی 12 مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ چین کا قرضہ اتارنے کے لیے لیا جا رہا ہے یہ حقائق کے برعکس ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر قرضے چین سے نہیں لیے گئے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے کو بد قسمتی سے ماضی میں پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا، ایوارڈ میں دو سال کی تاخیر ہو چکی ہے، سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کا عمل جلد شروع کریں۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: