Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کنگنا رناوٹ آئندہ برس عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

کنگنا رناوٹ آئندہ برس عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ کنگنا رناوٹ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ‘وہ لوک سبھا کے انتخابات کیلئے میدان میں اتریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ کنگنا رناوٹ آئندہ برس بھارتی ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور سے لوک سبھا کے حلقے سے میدان میں اتریں گی۔ گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نامور بالی وڈاداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی ترقی کیلئے اہم ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو مزید 5 سال کیلئے حکومت کرنے کا موقع دیا جائے‘ملک کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں ‘کنگنا رناوٹ آنجھانی اداکارہ ونود کھنا کے سابق حلقے سے میدان میں اتریں گی۔ونود کھنا 2017 میں کینسر کے باعث چل بسے تھے، وہ ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور کے حلقے سے رکن لوک سبھا منتخب ہوئے تھے، اب اسی حلقے پر کنگنا رناوٹ کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ کنگنا رناٹ بھارتی جنتا پارٹی کی سیٹ پر انتخاب لڑیں گی۔واضح رہے کہ بولی وڈ ‘کوئین’ کنگنا رناوٹ نے گزشتہ ماہ 29 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنائی گئی مختصر فلم ‘چلو جیتے ہیں’ کے ریلیز کے موقع پر سیاست میں انٹری کا اشارہ دیا تھا۔کنگنا رناوٹ نے سیاست میں انٹری کا اشارہ دیتے ہوئے نریندر مودی کی تعریف بھی کی تھی ۔اگلے ہی دن کنگنا رناٹ ریاست چھتیس گڑھ گئی تھیں، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رامن سنگھ اور ان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی تھی۔اگرچہ کنگنا رناوٹ نے سیاست میں انٹری کے اشارہ دیا تھا۔

About Admin

Check Also

priyanka chopra

دمہ مجھے اپنی زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور بھرپور طریقے سے جینے سے نہیں روک سکا، پریانکا چوپڑا

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ دمہ کے مرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: