Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کابینہ اجلاس: وزیراعظم نے خطاب کے نکات، وعدوں پر عمل درآمد کے ٹاسک سونپ دیئے

کابینہ اجلاس: وزیراعظم نے خطاب کے نکات، وعدوں پر عمل درآمد کے ٹاسک سونپ دیئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپنے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے ٹاسک سونپ دیئے۔
وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں نئی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی جس میں ملک کی معاشی صورت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیرغور آئی اور اس دوران وزارت خزانہ اور پلاننگ کے حکام نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے معاشی، اقتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے ٹاسک سونپ دیئے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو وزارتوں میں سادگی اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ٕ
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں فروغ نسیم وزارت قانون و انصاف، اسد عمر وزیر خزانہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ میں شیخ رشید احمد وزیر ریلوے، فواد چوہدری وزیر اطلاعات، غلام سرور خان وزارت پیٹرولیم ڈویژن اور خسرو بختیار منصوبہ بندی اور اصلاحات کے وزیر ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: