Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو دورے کی دعوت

چینی وزیر اعظم کی عمران خان کو دورے کی دعوت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں چینی محنت کشوں کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے ٹیلی فون کرکے حکومت بنانے پرمبارکباد دی اورتعلقات کومزید قریب لانے کے لیے مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ چینی وزیراعظم نے عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان چین کے سماجی شعبوں ، کرپشن و غربت کے خاتمہ کے لیے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے، سی پیک نیشنل پراجیکٹ ہے اورترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی ترقی میں چینی ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: