Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مرزا شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

مرزا شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز بھی قوم سے پہلے خطاب میں انہوں نے ملک میں اس حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کا کہا تھا۔
وزیر اعظم نے اب اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: