Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / مادھوری ڈکشٹ کا فلم ’مغل اعظم‘ کے گانے پرزبردست رقص

مادھوری ڈکشٹ کا فلم ’مغل اعظم‘ کے گانے پرزبردست رقص

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی مایہ ناز فلم ’مغل اعظم‘ کے گانے ’مورے پنگھٹ پے‘ پرمادھوری ڈکشٹ نے رقص کرکے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کی اداکاری اوررقص نے ان کوبالی ووڈ میں ایک الگ ہی پہچان دی ہے جو ہر اداکارہ کے حصے میں نہیں آئی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں ماضی کی خوبرو اداکارہ مدھو بالا کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے بالی ووڈکی مایہ ناز فلم مغل اعظم کے مشہور و معروف گانے ’موہے پنگھٹ پے‘ پر رقص کرکے سب کے دل جیت لیے۔
اداکارہ نے اصل گانے کی طرح ہی مدھو بالا کا انداز اپنایا ہوا ہے جب کہ ان کی طرح لال چولی اور نارنجی رنگ کا لہنگا پہنا ہے جس میں وہ بالکل مدھو بالا ہی لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اب ہمیں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں انیل کپور اور اجے دیوگن کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: