Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، شیخ رشید

ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، شیخ رشید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیرریلوے پرویزرشید نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہئے، ریلوے کا کوئی انجن رکنا نہیں چاہیے، مال گاڑی کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے جب کہ سْبک رفتارفریٹ ٹرینیں چلانا اولین ترجیحات ہیں۔
وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ اربوں روپے ہے جسے کم کرنا اولین ترجیح ہے جب کہ ریلوے کو بہترین وزارت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے آرام مجھ پر حرام ہوگا، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینے کے لیے کام کروں گا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: