Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

ترکی میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار ملزمان نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی۔ گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترک حکام کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا جب ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

About Admin

Check Also

امریکا نے چین کو اسلحہ بیچنے والی33 روسی ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کر دیں

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے ناپسندیدہ اورگھٹیا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں روس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: