Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / کاشتکاروں کو زیتون کی اعلی نسل اور زیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

کاشتکاروں کو زیتون کی اعلی نسل اور زیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(بیورو رپورٹ )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ بنجر اور کم زرخیز زمینوں کو استعمال میں لانے اور پوٹھوہار کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے کاشتکاروں کو زیتون کی اعلی نسل اور زیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت کے پانچ سالہ منصوبہ کے تحت زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے پوٹھوہار کے اضلاع چکوال ،جہلم ،اٹک،راولپنڈی،میانوالی اور خوشاب کے کاشتکاروں کو زیتون کے پودے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔اسی منصوبے کے تحت پانی کے وسائل(ٹیوب ویل وغیرہ)بنانے کیلئے کاشتکاروں کی 70 فیصد تک مالی معاونت جب کہ ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کیلئے 60 فیصد تک مالی معاونت کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو مفت فنی تربیت اور مفت تکینکی مشاورت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔اس منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاشتکاردرخواست فارم بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اور متعلقہ اضلاع کے واٹر منجمنٹ کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔درخواست فارم ادارہ کی سرکاری ویب سائٹwww.barichakwal.agripunjab.gov.pk یاwww.barichakwal.org سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔اس ضمن میں جن افراد نے پہلے سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیںانہیں درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت زیتون کے پھل سے تیل نکالنے کی مفت سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد زیتون کی کاشت کو فروغ دینا ہے تاکہ خوردنی تیل پر اٹھنے والے درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے۔پاکستان ہر سال3کھرب کا خوردنی تیل درآمد کرتا ہے اس لئے معاشی بحران اور تجارتی خسارہ ختم کرنے کے لئے فائدہ مند زرعی اجناس کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ہم یہ تیل خود پیدا کرکے نہ صرف اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں بلکہ اسے برآمد بھی کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔زیتون کے پودوں کی مفت فراہمی سے زیتون کی کاشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ زیتون کے پودوں کے مفت حصول کیلئے کاشتکار اپنی درخواستیں31 اگست2018 تک جمع کروا سکتے ہیں۔#/s#

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: