Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کو کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

ڈوپنگ میں معطل احمد شہزاد کو کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈوپنگ کیس میں معطل احمد شہزاد کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا گیا۔
گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے کورس کے شرکاء کے گروپ فوٹو میں مصباح الحق، محمد حفیظ کیساتھ احمد شہزاد اور دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔ تاہم اب پی سی بی کی جانب سے احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے بعد ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی فارغ کئے جانے والے اوپنر نے 27جولائی کو اپنا جواب کو جمع کروایا تھا، تاحال اس ضمن میں مزید پیش رفت نہیں ہوئی، الزام ثابت ہونے پر انہیں 2 سال پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد پر ماری جوانا استعمال کرنے کا الزام ہے۔ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا جو مثبت آگیا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: