Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / تمباکو کی پیداوار میں رواں سال 25 فیصد اضافے کا امکان

تمباکو کی پیداوار میں رواں سال 25 فیصد اضافے کا امکان

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال پاکستان میں تمباکو کی 7 کروڑ 27 لاکھ 80 ہزار کلو گرام سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال 9 کروڑ 12 لاکھ 17 ہزارکلو گرام تمباکو کی پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔
رواں سال تمباکو کی 1 کروڑ 84لاکھ37 ہزار کلو گرام اضافی پیداوار حاصل ہو گی جو گزشتہ مالی سال کے دوران پیدا ہونے والے تمباکو سے 25 فیصد زائد ہوگی۔ رواں سال حاصل ہونے والی تمباکو کی پیداوار ملکی ضروریات سے بہت زائد ہے لہٰذا امسال زائد تمباکو برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے گا۔
پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ رواںسال تمباکو کی بہترین پیداوار حاصل ہوئی ہے جس سے نہ صرف ملکی ضروریات اور مقامی صنعت کی طلب کو با آسانی پورا کیا جا سکے گا بلکہ اضافی پیداوار کو بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس کی بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرکے ملکی معیشت کو استحکام بخشا جا سکے۔

About Admin

Check Also

Oil

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: