Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہے۔

جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ یونس عزیز زہری کو بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیاہے۔

عددی اعتبار سےجام کمال خان کو ایوان میں واضح برتری حاصل ہے جس کے باعث ان کے باآسانی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: