Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اسٹارز

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے اسٹارز

پاکستان کے 22 وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سیاسی، اسپورٹس اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
تقریب حلف برداری میں گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق، معروف اداکار جاوید شیخ اور اداکارہ ثناء جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ‘آج نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، جس پر وہ بےحد خوش ہیں’۔
گلوکار ابرار الحق نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں تمام پاکستانیوں کو تبدیلی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے ہی گانے کے بول لکھے، ’سر اٹھا کے دیس میں چلنے کا موسم آگیا، آؤ کے اب ایک ہوجانے کا موسم آگیا‘۔
تقریب حلف برداری میں اداکارہ ثناء جاوید بھی دکھائی دیں، جو پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے ساتھ براجمان تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھی ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب دیگر شوبز اسٹارز کی جانب سے بھی عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

عمران عباس:
اداکار عمران عباس نے نئے وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو ترقی اور بڑھتا دیکھیں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
ماورہ حسین:
اداکارہ ماورہ حسین نے ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اس دن کا طویل عرصے سے انتظار تھا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اب یہ واقعی نیا پاکستان ہے۔‘
اداکارہ نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
سجل علی:
اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
ثمینہ پیرزادہ:
اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ‘وہ بہت خوش ہیں اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کر رہی ہیں’۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: