Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست سے آؤٹ

دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراؤں کی فہرست سے آؤٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فوربز 2018 کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئیں۔
امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ گزشتہ برس دپیکا پڈوکون فہرست میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی واحد بالی ووڈ اداکارہ تھیں، انہوں نے یہ اعزاز ہالی ووڈ فلم’’ٹرپل ایکس؛ ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ اور فلم ’’پدماوت‘‘ میں کام کرکے ایک سال میں 100 کروڑسے زائد کمائی کرکے حاصل کیا تھا اور فہرست میں 10 ویں نمبر پرموجود تھیں۔ تاہم اس بار دپیکا پڈوکون فوربز کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ نہیں بناسکیں۔
رواں سال فوربز کی فہرست میں ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسنز 40.5 ملین ڈالرز کے سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر اداکارہ انجلینا جولی 28 ملین ڈالرز کے ساتھ اورتیسرے نمبر پر جینفر آنسٹن 19.5 ملین ڈالرزکے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ان دنوں دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کے چرچے جاری ہیں دونوں 20 نومبر کو اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: