Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو منسوخ کیس: مسلم خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا

ہاتھ نہ ملانے پر انٹرویو منسوخ کیس: مسلم خاتون نے کمپنی کے خلاف مقدمہ جیت لیا

سوئیڈن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مسلمان خاتون نے ہاتھ نہ ملانے پر نوکری کا انٹرویو منسوخ کرنے والی کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 24 سالہ فرح الحجۃ جب نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئیں تو انٹرویو لینے والے مرد نے انہیں ہاتھ ملانے کی پیشکش کی۔

اس موقع پر فرح نے انٹرویو لینے والے مرد سے ہاتھ ملانے کے بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر خیرمقدمی کلمات کا تبادلہ کیا تھا، تاہم اس بات پر ان کا انٹرویو منسوخ کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں فرح نے کمپنی کے خلاف سوئیڈن کی عدالت میں مقدمہ درج کروایا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ‘میں اپنے مذہب کے مطابق چلوں گی، میرے مذہب میں غیر محرم (مرد) سے مصافحہ کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی اس سے روکے کا یہ انسانی حقوق کی پامالی ہے’۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے فرح نے بتایا کہ اس واقعے سے ان کا دل بہت دُکھا لیکن انہیں اللہ پر پورا بھروسہ تھا جو کہ بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے۔

فرح کے مطابق ‘میرے ملک سوئیڈن میں مرد و عورت برابر ہیں، جس کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔’

دوسری جانب سوئیڈن کی عدالت نے کمپنی کے اقدام کو خاتون کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے فرح کو ہرجانے کے طور پر 4 ہزار 350 ڈالر کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ مرد اور عورت کا مصافحہ کرنا یورپی روایات کا حصہ ہے، دوسری جانب امتیازی سلوک کے خلاف قانون سازی کے تحت بھی کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ مرد و خواتین میں امتیازی سلوک نہ کریں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: