Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صحت / گوبھی کھایئے اور آنتوں کے سرطان سے بچیے

گوبھی کھایئے اور آنتوں کے سرطان سے بچیے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سبزیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہرے پتوں والی سبزیوں میں آئے دن نئے طبی خواص دریافت ہوتے رہتے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ گوبھی، شاخ گوبھی (بروکولی) اور کرم کلاں کی ایک قسم کیل آنتوں کے سرطان کو لاحق نہیں ہونے دیتیں۔
لندن میں واقع فرانسِس کرِک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سبزیاں ہضم ہوتے وقت جسم میں سرطان دورکرنےوالے اجزا خارج کرتی ہیں اور اسی لیے یہ سبزیاں اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔ اس کی آزمائش کے لیے گوبھی، کیل اور بروکولی کے اجزا کو تجربہ گاہوں میں آنتوں کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں کی اندرونی دیواروں کے خلیات ہمارے جلد کے خلیات کے طرح تیزی سے جھڑتے اور پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اگر اس عمل میں گڑبڑ ہوجائے تو کینسر کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے اپنے تجربات کے دوران ان سبزیوں میں پائے جانے والے خاص کیمیائی مادے انڈول تھری کاربینول کو آزمایا، یہ کیمیائی مادہ آنتوں میں جاکر اسٹیم سیلز کو بدلتا ہے، آنتوں کے نئے استر بناتے وقت سوزش کو روکتا ہے اور امنیاتی خلیات کو طاقت دیتا ہے۔ تجربات کے دوران مشاہدہ کیا کہ اس کیمیکل کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کے قریب پہنچ جانے والے چوہے بھی بیماری سے محفوظ رہے۔ جن چوہوں کی آنتوں میں سرطانی پھنسیاں بن رہی تھیں سبزیوں سے ان کی افزائش بھی رک گئی جو ایک بہت عمدہ پیش رفت ہے۔ اسی بنا پر ماہرین عوام کو زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

ایک گھنٹے میں جراثیم شناخت کرنے والی اسمارٹ فون ایپ

سانتا باربرا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے 100 ڈالر کی ایک اسمارٹ کٹ اور ایپ تیار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: