Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نوجوت سدھو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

نوجوت سدھو وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دعوت پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ وہ عمران خان کے لیے شال اور پنجابی چپل کا تحفہ لیکر آرہے ہیں، عمران خان نے انہیں جو عزت اور حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کے منازل طے کرے گا اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔
نوجوت سدھو آج دوپہر واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے، 18 اگست کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ ان کی عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کا بھی امکان ہے، اور پھر 19 اگست کو واپس لاہور پہنچیں گے اور اسی دوپہر واپس بھارت لوٹ جائیں گے۔
پاکستان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو دوہفتے کا ویزا جاری کیا گیا ہے، عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل شرما کوبھی مدعوکیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کے باعث ان دونوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔

About Admin

Check Also

بھارت کے سوا تمام میچز ایک وینیو پر رکھے جانے پر سرفراز کو تشویش

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستان کے بھارت کے سوا تمام میچز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: