Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں‘سٹیٹ بینک

غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں‘سٹیٹ بینک

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) گذشتہ مالی سال 2018ئ کے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 7.5 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی شرح میں مالی سال 2017ئ کے مقابلہ میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی وغیرہ کیلئے پاکستان نے 8.15 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی تھیں جبکہ گذشتہ مالی سال 2018ئ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود وغیرہ کی مد میں 7.48 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔اس طرح مالی سال 2017ئ کے مقابلہ میں مالی سال 2018ئ کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی ادائیگی کی مد میں 668 ملین ڈالر یعنی 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: