Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیش

آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا تھا۔جیونیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں نیب کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہناہےکہ چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہےکہ چوہدری پرویز الٰہی اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لیے اسپیکر کے امیدوار ہیں اور آج ایوان میں اسپیکر کا انتخاب ہورہا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: